مولانا فضل الرحمن کے پتے میں پتھری ڈاکٹروں کا آپریشن کرانے کا مشورہ

مولانا فضل الرحمن کے پتے میں پتھری ڈاکٹروں کا آپریشن کرانے کا مشورہ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ پھر علیل ہوگئے ہیں اور ان کے پتے میں پتھری ہے جس کا آپریشن ہوگا۔جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پتے میں درد کی شکایت پر اتفاق ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا جس کی رپورٹ آنے پر ان کے پتے میں پتھری ہونے کا پتہ چلا ہے۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے مختلف دوسرے ٹیسٹ کیے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔ آنے والی رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ڈاکٹرز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ جے یو آئی کے سربراہ کا آپریشن کیاجائیگا، مولانا فضل الرحمان اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں آپریشن ہونے تک مقیم رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -