کراچی ،بھتہ نہ دینے پر زیر تعمیر عمارت میں دستی بم پھینک دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر زیر تعمیر عمارت پر دستی بم پھینک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زیر تعمیر عمارت پر دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عمارت کی تعمیر کرنیوالے بلڈرز سے ایک ماہ قبل 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا تاہم نہ دئیے جانے پر زیر تعمیر عمارت پر دستی بم پھینک دیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار عمارت پر دستی بم پھینک کر فرار ہو رہے ہیں۔
دستی بم