ثابت ہو گیا مریم صفدر نواز شریف کی زیر کفالت ہیں،فواد چودھری

ثابت ہو گیا مریم صفدر نواز شریف کی زیر کفالت ہیں،فواد چودھری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ مریم صفدر نواز شریف کی زیر کفالت ہیں ،مریم صفدر کا انکم ٹیکس ،بجلی کا بل،ٹیلی فون بل اور اخراجات صفر ہیں ۔پاناما لیکس کی سماعت میں وقفے کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کے سفری اخراجات ان کی آمدنی سے زیادہ ہیں جبکہ2006میں منگوائی گئی استعمال شدہ بی ایم ڈبلیو گاڑی مریم نواز کو تحفے میں ملی ،اس گاڑی کی قیمت35لاکھ روپے ظاہر کی گئی جبکہ اس گاڑی سے مریم نواز کوایک کروڑ 96لاکھ روپے کا منافع ملا

مزید :

صفحہ اول -