میجر شبیر شریف شہید کایوم شہادت عقیدت اوراحترام سے منایا گیا

میجر شبیر شریف شہید کایوم شہادت عقیدت اوراحترام سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر ) میجر شبیر شریف شہید کا45واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا ،سابق آرمی چیف راحیل شریف میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ سابق آرمی چیف کے ہمراہ انکی ہمشیرہ اور بیٹا بھی موجود تھے۔ میجر شبیر شریف شہید کا45واں یوم شہادت منایا گیا۔ میجر شبیر شریف نے 6دسمبر 1971ء کو دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تاہم انکی جرات اور بہادری پر انہیں نشان حیدر بھی عطاکیا گیا۔ وہ 28ء اپریل1941ء کو پیدا ہوئے تھے۔میجر شبیر شریف شہید نے 19اپریل 1964ء میں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے۔ اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی۔میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے۔
یوم شہادت

مزید :

صفحہ اول -