ٹرمپ نے ایران کیساتھ عالمی نیوکلیائی معاہدہ ختم کیا تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا ہو گا،حسن روحانی

ٹرمپ نے ایران کیساتھ عالمی نیوکلیائی معاہدہ ختم کیا تو انہیں نتائج کا سامنا ...

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ عالمی نیوکلیائی معاہدہ ختم کرنے نہیں دیں گے ، امریکہ کی طرف سے ایسا کئے جانے پر انہیں نامعلوم جوابی کارروائیوں کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے وقتی نیوکلیائی معاہدہ کو ختم کردے گا، جس کے تحت ایران نے عالمی پابندیاں ہٹانے کے عوض اپنے نیوکلیائی پروگرام کو وقتی طورپر بند کرنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کو سب سے خطرناک معاہدہ قراردیا تھا

مزید :

صفحہ اول -