تحریک انصاف کے پاس وہی پرانی دلیلیں اور کہانیاں ہیں ، مریم اور نگزیب

تحریک انصاف کے پاس وہی پرانی دلیلیں اور کہانیاں ہیں ، مریم اور نگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس وہی پرانی دلیلیں اور کہانیاں ہیں،عمران خا ن کو چاہیے کہ نیا وکیل کرلیں۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پانامہ پیپرز سے متعلق تمام کیس جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے اور عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے ثبوتوں پر غور کریں اور سپریم کورٹ سے اپنا کیس واپس لے لیں،سپریم کورٹ میں تمام ٹھوس ثبوت اور دستاویزات مسلم لیگ ن نے دیئے ہیں اور ضرورت پڑی تو مزید ثبوت بھی پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف وہاں کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر سکی ہے،وفاق کے پی کے میں بھی عوامی منصوبے مکمل کرلے گا۔انہوں نے کہاکہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بلاول سیاست میں نئے ہیں،وزیراعظم سے رہنمائی لے لیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -