وزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کی ملاقات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ ورانہ امور او رسمندری سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں ایڈمرل ذکا اللہ نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ نے وزیراعظم کو بھارتی آبدوز کے حوالے سے آگاہ کیا اور سمندری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج سمندروں کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے پاک بحریہ کا کردار اہم نوعیت کا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -