مالی بحران ، پی آئی اے نے پائلٹ کی تنخواہیں نصف کر دیں ، پالپا کا اضافی ڈیوٹی سے انکار

مالی بحران ، پی آئی اے نے پائلٹ کی تنخواہیں نصف کر دیں ، پالپا کا اضافی ڈیوٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے شدید ترین مالی بحران سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پائلٹوں کی تنخواہیں نصف کردیں جس کے بعد پالپا نے بھی اضافی پروازیں اڑانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد پائلٹوں کی تنخواہیں نصف کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو تنخواہیں توپوری مل رہی ہیں تاہم ان کے انٹرنیشنل الاؤنسز میں کمی کردی گئی ہے جبکہ دیگر الاؤنسز ختم کردئیے گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کے بعد پالپا کے صدر خالد حمزہ کی زیر صدارت اجلاس ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک پوری تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں تب تک کوئی بھی پائلٹ اضافی پروازیں نہیں اڑائے گا۔ پالپا کے صدر خالد حمزہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ من پسند پائلٹوں کو تنخواہ اور الاؤنسز پورے دئیے جارہے ہیں ، اگر یہی حال رہا توکوئی بھی پائلٹ آئندہ اضافی ڈیوٹی نہیں کرے گا۔

پالپا کاانکار

مزید :

صفحہ اول -