حج آرگنائزر کی پر فارمنس گارنٹی 15دسمبر کے بعد واپس ہونا شروع ہو جائے گی

حج آرگنائزر کی پر فارمنس گارنٹی 15دسمبر کے بعد واپس ہونا شروع ہو جائے گی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )حج2016ء میں ذمہ داری ادا کرنے والے حج آرگنائزر کی پر فارمنس گارنٹی 15دسمبر کے بعد واپس ہونا شروع ہو جائیں گی ،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا نے منظوری دے دی ،روزنامہ پاکستان کو معلوم ہوا ہے کہ ایسی کمپنیاں جن کے خلاف حج2016ء میں کوئی شکایت نہیں ہے اور ان کمپنیوں نے اپنے فیڈ بیک پر فارمے بھی جمع کرا دئیے ہیں ان کی پر فارمنس گارنٹی وہ کیش کی صورت میں ہو یا بنک گارنٹی کی صورت میں 15دسمبر کے بعد واپس ہونا شروع ہو جائے گی ،وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران اور ہوپ کے ذمہ داران کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں پراسس شروع ہو گیا اگلے ہفتے وفاقی سیکرٹری کے دستخطوں کے بعد گارنٹیاں واپس کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -