پیپلز پارٹی کے49 یوم تاسیس میں میاں منظور وٹو کی کنونشن انتظامیہ پر تنقید
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سابق صدر اور سابق وزیر اعلی میاں منظور احمد وٹو نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے بلاول ہاؤس ورکرز کنونشن کی انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے ۔انہوں نے کہا کہ جن پارٹی ورکروں کے نام فہرستوں میں شامل نہیں ہیں انہیں اندر بلالیا گیا ہے اور جن کے نام لسٹوں میں شامل ہیں انہیں اندر نہیں آنے دیا جارہا ہے جس کے جواب میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو خود شکایت کرکے چلے گئے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ گیٹ پر کونسی انتظامیہ ہے جس سے انہیں شکائت ہے۔