اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب

اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے ہیں،درخواست گزار کے وکیل رانا علم الدین غازی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت ڈانواں ڈول اور قومی خزانہ خالی ہونے کے باوجود اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافی سادگی کے اسلامی اصول اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی شہری صحت،تعلیم اور بنیادی ضروریات سے محروم ہیں،،،ملکی ضروریات کے لئے قرض اٹھائے جا رہے ہیں مگر اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے انہیں قرضوں سے حاصل شدہ رقم سے نوازا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عام سرکاری ملازمین اور بنیادی ضروریات سے محروم پاکستانیوں میں احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ امتیازی سلوک اور عام شہریوں کے احساس محرومی میں مزید اضافے کا سبب ہے لہذا تنخواہوں میں اضافہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پرعدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -