عدالتی حکم کے باوجود ریلوے اسٹیشن ماسٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی نہ دینے پر وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری فنانس ذاتی حیثیت میں طلب

عدالتی حکم کے باوجود ریلوے اسٹیشن ماسٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی نہ دینے پر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مرزا وقاص روف نے عدالتی حکم کے باوجود ریلوے اسٹیشن ماسٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی نہ دینے پر وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری فنانس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت20دسمبر تک ملتوی کردی ۔ درخواست گزار منظور علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق پانچ سال بعد ریلوے اسٹیشن ماسٹرز کو ترقی دینا ضروری ہے،جس پر عدالت عالیہ نے قانون کے مطابق ترقی دینے کا حکم جاری کیا،مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام اسٹیشن ماسڑز کی اگلے عہدوں پر ترقی دینے کے لیے فہرستیں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دی ہیں،منظور ہونے کے بعد ترقی دے دی جائے گئی،عدالت نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری فنانس کو طلب کرتے ہوئے سماعت20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -