ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی تعیناتی کا انٹرویو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سیکرٹری صحت ذاتی حیثیت میں طلب

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی تعیناتی کا انٹرویو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سیکرٹری صحت ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی تعیناتی کا انٹرویو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سیکرٹری صحت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔گزشتہ روزدرخواست گزار صائمہ شیخ کے وکیل نے بتایا کہ ان کی موکلہ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی تعیناتی کے لیے درخواست دی،تمام دیگر امیدواروان کے مقابلے میں تعلیمی قابلیت سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ تحریری امتحان میں بھی کامیابی حاصل کی،مگر کمیٹی نے انٹرویو میں مجھے فیل کر دیا،عدالت نے انٹرویو کے طریقہ کار اور نمبرز دینے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -