مرحوم جج صاحبان اور مرحوم قانون دانوں کی خدمات کو سراہنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس آج ہو گا

مرحوم جج صاحبان اور مرحوم قانون دانوں کی خدمات کو سراہنے کیلئے فل کورٹ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مرحوم جج صاحبان اور مرحوم قانون دانوں کی خدمات کو سراہنے کے لئے آج 7ستمبر کو فل کورٹ ریفرنس ہورہا ہے ۔تعزیتی ریفرنس نومبر 2009 کے بعد پہلی بارطلب کیا گیا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فل کورٹ ریفرنس کی سربراہی کریں گے ، عدالت عالیہ کے پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے تمام جج صاحبان فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کریں گے، فل کورٹ ریفرنس ایک بجے شروع ہوگا، فل کورٹ ریفرنس میں جن مرحوم جج صاحبان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی ان میں سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال، سابق چیف جسٹس عبدالشاکر الاسلام،سابق چیف جسٹس راشد عزیز خان،سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری جبکہ سابق جج صاحبان میں مسٹر جسٹس چودھری اعجاز احمد ،مسٹر جسٹس کے ایم اے صمدانی، مسٹر جسٹس میاں نثار احمد، مسٹر جسٹس عبدالغفور خان لودھی، مسٹر جسٹس محمد حسن سندھڑ، مسٹر جسٹس گل زریں کیانی،مسٹر جسٹس آصف جان، مسٹر جسٹس میاں غلام احمد، مسٹر جسٹس عبدالمجید ٹوانہ، مسٹر جسٹس امیر عالم خان، مسٹر جسٹس شیخ عبدالمنان مرحوم ،مسٹر جسٹس محمد غنی، مسٹر جسٹس شیخ امجد علی،مسٹر جسٹس ارشد محمود تبسم اور مسٹر جسٹس شیخ عبدا رزاق، کے نام ہیں جبکہ مرحوم قانون دانوں میں محمد الیاس خان ، خواجہ سلطان احمد ، حکم قریشی اور خواجہ سعید الظفر، میا ں ا قبال حسین کلانوری ،ایس ایم مسعود ، سردار محمد اسحاق خان اور اعجاز حسین بتالوی ایڈووکیٹس شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -