قانونی ضابطے کے بغیر ادویہ سازکمپنیوں پر چھاپوں کیخلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس

قانونی ضابطے کے بغیر ادویہ سازکمپنیوں پر چھاپوں کیخلاف دائر درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قانونی ضابطے کے بغیر ادویہ سازکمپنیوں پر چھاپوں کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزارپاکستان فارماسیوٹکل ایسویسی ایشن کے وکیل ساجد منور قریشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈرگ ترمیمی آرڈیننس کی معیاد ختم ہونے کے باوجودکسی قانونی جواز کے بغیر ادویہ ساز کمپنیوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی شخص یا ادارے کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکتی ،،آئین کے تحت شفاف ٹرائل کا حق ہر شہری کو حاصل ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ادویہ ساز کمپنیوں کی بندش،ان کے خلاف چھاپوں اور غیر قانونی سیل کرنے کے اقدامات کو کالعدم قرار دے۔سرکاری وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -