میجر شبیر شریف شہید نے پاک وطن کے دفاع کیلئے جان نچھاور کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،وزیراعلیٰ پنجاب

میجر شبیر شریف شہید نے پاک وطن کے دفاع کیلئے جان نچھاور کرکے شہادت کا عظیم ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میجر شبیر شریف شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید نے پاک وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان نچھاور کی۔پوری قوم کو ان کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔میجر شبیر شریف شہید نے بہادری اور جرأت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -