’’ کر پشن مکاؤ ملک بچا و ‘‘ ہمار آئینی اورقانونی مطالبہ ہے ‘ ‘ چوہدری سرور

’’ کر پشن مکاؤ ملک بچا و ‘‘ ہمار آئینی اورقانونی مطالبہ ہے ‘ ‘ چوہدری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’ کر پشن مکاؤ ملک بچا و ‘‘ ہمار آئینی اورقانونی مطالبہ ہے ‘ ملکی ترقی کا راستہ آئین وقانون کی حکمرانی اور کرپشن کے خاتمے میں ہے ‘ ملک میں آخر ی کر پٹ شخص کا بھی احتساب ہونا چاہیے ورنہ ملک کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ‘تحر یک انصاف نے ہمیشہ حق اورسچ کی بات کی ہے اور تحر یک انصاف کے سوا ملک میں کوئی بھی جماعت تبدیلی نہیں لاسکتی ‘عوام کو عمران خان کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کر نا ہوگا ۔ تحر یک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں عوام کے حقوق اور آنیوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم پہلے بھی قر بانیں دے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -