ریحام خان کا جہانگیر بدر کی وفات پر مرحوم کے بچوں سے اظہارتعزیت

ریحام خان کا جہانگیر بدر کی وفات پر مرحوم کے بچوں سے اظہارتعزیت

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما مرحوم جہانگیر بدر،پی ٹی آئی میڈیا ٹیم کے رکن عرفان احمد اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی رہائش گاہوں پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ واقعہ علی ٹاؤن گئیں جہاں پر انہوں نے مرحوم کے دونوں صاحبزادوں سے اظہارتعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ریحام خان متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی رہائش گاہ پر گئیں اور ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ریحام خان پی ٹی آئی میڈیا ٹیم کے رکن عرفان احمد کی رہائش گاہ بھی گئیں اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -