چنیوٹ، سنگدل باپ نے گھریلو تنازع پر 5بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی
چنیوٹ( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار )سنگدل باپ نے پانچ بچوں کو قتل کرکے پھندے سے جھول گیا میاں بیوی کے درمیان ہونیوالے معمولی جھگڑے نے ہنستے مسکراتے گھر سے ہمیشہ کیلئے چھ زندگیاں چھین لیں۔افسوسناک واقعہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے نواحی موضع دیال والا میں پیش آیا ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے موضع دیال والا میں حساس ادارے کے ملازم نے پانچ بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی واقعہ تھانہ محمد والا میں پیش آیا جہاں حساس ادارے کے ملازم محمد حسین نے بیوی سے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے یہ اقدام کیابتایا گیا ہے کہ محمد حسین کی بیوی نازیہ کچھ عرصہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی اور محمد حسین نے اپنے گھر کی رونق بحال رکھنے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے روٹھی بیوی کو بار بار منانے کی کوشش کی مگر ناکامی پر دلبرداشتہ محمد حسین نے گھر آکر اپنی آٹھ سالہ اکلوتی بیٹی اقراء ایک سالہ وقاص،تین سالہ عثمان، پانچ سالہ شہزاداورنوسالہ رضوان کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور خود بھی خود کشی کر لی واقعہ سے علاقہ میں خوف پھیل گیا ۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق محمد حسین نے بچوں کو گلے دبا کر قتل کیا اور خود کو کمرے میں لگے چھت کے پنکھے سے جھول کر خود کشی کی جبکہ پولیس کے مطابق محمد حسین کی جیب سے ایک لاکھ اڑتیس ہزار روپے قرضے کی پرچی بھی برآمد ہوئی ہے. پولیس تھانہ محمد والا نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کر دیا۔