عمران خان کی جگہ میں ہوتا تو سپریم کورٹ نہ جاتا: طاہر القادری

عمران خان کی جگہ میں ہوتا تو سپریم کورٹ نہ جاتا: طاہر القادری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے عوام کی قربانیوں کے بغیر کبھی بھی انقلاب نہیں آسکتا ہے، عمران خان کی جگہ میں ہوتا تو سپریم کورٹ نہ جاتا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گم نہیں ہوا ہوں جو بندہ گم ہوتا ہے وہ کبھی تلاش نہیں کیا جاسکتا ،ہر وقت تحریک نہیں چلائی جاسکتی ،شہداء کا خون معاف نہیں کیا ،حساب لیں گے،تحریک قصاص جاری رہے گی،وقت اور جگہ کا تعین کرنا ہے،شیخ رشید بہترین انسان ہیں پاکستان کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے تحریک جاری رہے گی،ہم بھاگے نہیں ہیں میدان میں ہیں اور عوام کے سامنے رہیں گے۔انہوں نے لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی جگہ میں ہوتا تو سپریم کورٹ نہ جاتا،عوام کی قربانیوں کے بغیر کبھی بھی انقلاب نہیں آسکتا ہے،ہم قصاص اور انصاف کی جنگ لڑتے رہیں گے،جب کسی فیز کے اعلان کا وقت آیا تو سب کو شامل کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جماعت غریبوں کی ہے جن کے پاس پیسہ نہیں ہے،حکمران بچ گئے تو ملک کا کیا ہوگا،میری کوئی آف شو کمپنی نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -