بھارت میں بینک میں جنم لینے والے بچے کا نام ’’خزانچی ناتھ‘‘ رکھ دیا گیا

بھارت میں بینک میں جنم لینے والے بچے کا نام ’’خزانچی ناتھ‘‘ رکھ دیا گیا
بھارت میں بینک میں جنم لینے والے بچے کا نام ’’خزانچی ناتھ‘‘ رکھ دیا گیا

  

کانپور(مانیٹرنگ ڈیسک)چند روز قبل بھارتی شہر کانپور میں پنجاب نیشنل بینک کی ایک مقامی برانچ میں جنم لینے والے بچے کا نام اس کے والدین نے ’’خزانچی ناتھ‘‘ رکھ دیا ہے۔یہ بچہ 2 دسمبر کے روز اس وقت پیدا ہوا جب کانپور میں شاہ پور نامی دیہات کی سرویشا دیوی نامی ایک حاملہ خاتون اپنی ساس کے ہمراہ جھنجھک میں واقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے رقم نکلوا کر سرکاری قرض کی قسط ادا کرنے کیلئے آئی۔ لیکن بینک میں شدید ہجوم ہونے کی وجہ سے بہت دیر ہوگئی اور اس خاتون کو اچانک ہی دردِ زہ (لیبر پین) شروع ہوگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -