انٹرنیٹ پر مذاق کا نشانہ بننے والے غریب پر انعامات کی بارش

انٹرنیٹ پر مذاق کا نشانہ بننے والے غریب پر انعامات کی بارش
انٹرنیٹ پر مذاق کا نشانہ بننے والے غریب پر انعامات کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں روزگار کیلئے مقیم ایک محنت کش کی خبر میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ جس سوشل میڈیا پر اس شخص کو مذاق کا نشانہ بنایا، اسی کے ذریعے اب اس پر انعامات کی بارش ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نذر عبدالکریم نامی یہ بنگلا دیشی شخص روزگار کیلئے سعودی عرب میں مقیم ہے۔ اس محنت کش کو سخت محنت مزدوری کرنے کے بعد 687 درہم (تقریباً 19 ہزار روپے) ماہانہ ادا کئے جاتے ہیں۔ چند دن پہلے نذر عبدالکریم ایک سنار کی دکان کے باہر کھڑا شو کیس میں سجے زیورات کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا کہ اچانک پاس سے گزرنے والے کسی شخص نے اس کی تصویر اتار کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ جس کے بعد صارفین نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ شخص صرف کوڑا کرکٹ دیکھنے کا ہی مستحق ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -