خواجہ احمد حسان لاہور کے میئر کی دوڑ سے باہر ، سردار میئر راولپنڈی ، دیوان ملتان اور مظہر قیوم ناہر ا چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد

خواجہ احمد حسان لاہور کے میئر کی دوڑ سے باہر ، سردار میئر راولپنڈی ، دیوان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ پنجاب کے رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ راولپنڈی کے میئر سردار نسیم اوردیوان عباس بخاری ملتان اور مظہر قیوم ناہرہ ضلع کونسل گوجرانوالہ کے چیئرمین ہونگے،ضلع کونسل فیصل آباد شہر کامیئر رانا ثنا اللہ گروپ سے ہو گا ،چکوال اورضلع کونسل فیصل آباد کے چیئرمین کے فیصلہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں گزشتہ روز وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ، حمزہ شہباز شریف ، پرویز ملک ،پرویز رشید ، آصف کرمانی ،اشفاق سرور ،سعود مجید سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے ناموں پر غور کیا گیا۔اس ضمن میں ن لیگ نے بڑے شہروں کے میئرز کے ناموں کو فائنل کر لیا ۔اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کیلئے سردار نسیم میئر ہونگے جبکہ میئر لاہور کے امیدواروں کی لسٹ سے خواجہ حسان کو آؤٹ کر کے کرنل(ر) شہباز اور خاتون امیدوار کے ناموں پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر لاہور کا اعلان وزیر اعظم (آج ) دونوں امیدواروں سے ملاقات کے بعد کریں گے۔اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید اخلاص بھی شریک ہونگے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد شہرکا میئر رانا ثنا اللہ گروپ سے ہو گا تاہم ضلع کونسل فیصل آباد کے چیئرمین کا نام فائنل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دیوان عباس بخاری ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین ہونگے، دیوان عباس بخاری لیگی رہنما دیوان عاشق بخاری کے صاحبزادے ہیں جبکہ ملتان کے میئر کا فیصلہ آج رات ہو گا،اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔چکوال سے متعلق فیصلے کیلئے رہنماؤں کو (آج ) لاہور طلب کرلیاگیا ۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام حکومت نئی قیادت کیلئے نرسری اور تربیتی ادارہ ہے۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی ادارے صوبائی اور وفاقی سطح پر اچھی قیادت سامنے لاتے ہیں۔

امیدوار نامزد