نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، شیخ رشید

نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ، نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، کرپٹ خاندان کے سپریم کورٹ سے تابوت نکلیں گے ،19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ، 20کروڑ لوگ پاناما کیس کو دیکھ رہے ہیں جن کا ایمان ہے کہ یہ فلیٹس قطری شہزادے کے نہیں بلکہ نواز شریف کے تھے ۔پاناما لیکس کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا اور کرپٹ قیادت کے تابوت نکلیں گے ۔سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ لکھی جا رہی ہے ۔میرے ہاتھ صاف ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں ۔میں نے 8وزارتیں کی ہیں اگر میرے ہاتھ گندے ہوتے تو عوام کے سامنے نواز شریف کے خلاف کھڑا نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ 19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ۔انہوں نے کہا کہ 1993پاکستان میں موٹر وے کے ٹینڈر کا سال تھا ۔پاکستان میں کرپشن کی ابتدا1993سے ہوئی تاہم جو کھیل شروع ہو ا ہے اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ سے حکمرانوں کے تابوت نکلیں گے ۔
شیخ رشید