پانامہ ایشو ہو یا کچھ اور عمران صرف الزامات ہی لگا سکتے ہیں‘ ایاز صادق
ملتان (سٹی رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان غیر جمہوری اور غیر سیاسی طرز عمل پر چل رہے ہیں۔ دوسروں پر بلا جوازالزام لگانے کی بجائے اپنے اور اپنے ارد گرد ٹھہرے لوگوں پر بھی عمران خان نظر دوڑا لیا کریں ۔ میاں نواز شریف کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
نہیں ہوگی۔سی پیک سے ملک بھر سمیت جنوبی پنجاب کو بھی بھر پور استفادہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید سے اسلام آبا د میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ ایشوو ہو یا کچھ اور عمران خان صرف الزامات ہی لگا سکتے ہیں۔ عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی عدالت یا کہیں بھی ثبوت نہیں دے سکیں گے۔ ملک بھر سمیت جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی بھی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔ اور ہم اس ترقی کے مشن پر عمل پیر اہیں۔