حج کیلئے پیدل جانیوالاقافلہ مظفر گڑھ پہنچ گیا ‘ شاندر استقبال ‘ مزاروں پر حاضری

حج کیلئے پیدل جانیوالاقافلہ مظفر گڑھ پہنچ گیا ‘ شاندر استقبال ‘ مزاروں پر ...

  

مظفرگڑھ( نامہ نگار)مسلمان حکمرانوں سے اختلافات کے خاتمہ کے اورآپس میں پیارومحبت اورامن کی بحالی کیلئے امن کی بھیک مانگتے ہوئے پیدل بیت اللہ اورروضہ مبارک حضرت سیدنا محمدمصطفےٰ ؐ کی زیارت کیلئے روانہ ہوچکے ہیں،راستہ کی سختیاں اورپریشانیوں کا مقابلہ کریں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

گے اور پاکستان سمیت ایران عراق اور سعودی عرب میں امن کا پیغام پھیلائیں گے،راستہ میں بزرگ شخصیات کے درباروں پر حاضری بھی دیں گے،راستہ میں وکلاء ،سیاسی،سماجی رہنماؤں ،سول سوسائٹی اور صحافیوں سمیت عاشقان رسول ؐ کے شانداراورپروقاراستقبال سے ہم ساتھی خوش و خرم ہیں،ان خیالات کااظہار پیدل حج بیت اللہ قافلہ کے سالارسیداظہرحسین ایڈووکیٹ،رانامحمد ریاض اورحاجی احمد نے مظفرگڑھ میں شاندار استقبال کرنے اور ڈسٹرکٹ بارمظفرگڑھ میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا،ممبرپنجاب بارکونسل جام محمدیونس ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر سردارعبدالقیوم خان دستی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری خان گل نواز خان ایڈووکیٹ نے مہمانوں کے اعزازمیں ظہرانہ دیا تقریب سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیدل قافلے نے امن کے حوالے سے پیغام دیا جوکہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے،اور ایک روز پاکستان سمیت دنیابھرمیں امن پھیلے گااور دہشت گردعناصر کو شکست ہوگی،پیرسیدغلام علی بخاری،منیراحمد مصطفی وائس چیئرمین یونین کونسل چک فرازی،واجدحسین ایڈووکیٹ،محمدایوب جانگلہ،مولاناسید عبدالرحیم شاہ،محمدسلیم لالہ جی،شہزاداحمدشیخ نے قنوان چوک پرپیدل قافلہ کا شاندار استقبال کیا،ڈسٹرکٹ بارصدر سردارعبدالقیوم خان دستی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری خان گل نواز خان ایڈووکیٹ،افتخاراحمد شیخ ایڈووکیٹ،حارث خان ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالقیوم ایڈووکیٹ،میاں غلام سروربھٹی ایڈووکیٹ،سیدمعین الدین خالد ایڈووکیٹ،خواجہ سلمان ایڈووکیٹ،واجدحسین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے ڈسٹرکٹ بارمظفرگڑھ پہنچنے پر شانداراستقبال کیا ،پیدل قافلہ نے روحانی شخصیت حضرت سیدغوث حمزہ ؒ ،حضرت سید امیرحمزہ ؒ کے دربار عالیہ پر حاضری دی،پیرسیدغلام علی بخاری نے پیدل قافلہ کو چادریں پیش کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -