ہم نے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانا ہے‘ عمران خان غیر ملکی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں‘ وزیر مملکت پانی و بجلی

ہم نے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانا ہے‘ عمران خان غیر ملکی ایجنڈا پر عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
جائے گا مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہے عمران خان کی ضلعی سیاست میاں نواز شریف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد علی شیر نے چوہدری جاوید نیاز کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے اجلاس میں سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانا ہے عمران خان غیر ملکی ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں جس کا مقصد گوادر اور سی پیک منصوبہ کو ناکام کرنا ہے انہوں نے کہا یوتھ ونگ کے جوان پی ٹی آئی کی ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے اجلاس میں لیگی رہنما عثمان خان بابر، چوہدری طارق نیاز، چوہدری آصف نیاز اور آصف قریشی شریک ہیں.
وزیر مملکت