نئی بھرتی ہونیوالے 24 پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر پولیس سٹیشن اسسٹنٹ ضلع ملتان کے مختلف تھانوں میں تعینات

نئی بھرتی ہونیوالے 24 پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر پولیس سٹیشن اسسٹنٹ ضلع ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر نئے بھرتی ہونے والے 24پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اور سینئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کو ضلع ملتان کے مختلف تھانہ جات میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ جن میں 20میل اور 14فیمیل شامل ہیں ۔جواپنا کورس لاہور سے مکمل کرکے واپس آئے ہیں۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ آپ لوگوں سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ آپ نے پولیس کے پرانے اور فرسودہ نظام کا حصہ نہیں بننا ۔ آپ نے اپنے رویے سے لوگوں کا دل جیتنا ہے اور ان کو بتانا ہے کہ پولیس آپ کی دوست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا نظام جس سسٹم کے تحت چلایا جارہا ہے وہ انگریزوں کا بنایا ہوا تھا۔ جس کو اب تبدیل کرنا ہوگا۔ میری خواہش ہے کہ فرنٹ ڈیسک ملتان ریجن کا شمار پنجاب کے بہترین فرنٹ ڈیسک میں ہو۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -