ربیع الاول میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ‘ ایم ڈی واسا

ربیع الاول میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے کہا ہے کہ ربیع الاول میں شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سے کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام آفیسران اپنی اپنی حدود میں شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنائیں ۔ انہوں نے تمام دپٹی ڈائریکٹرز سیوریج اور واٹر سپلائی کو ہدایت کی ہے ۔کہ وہ میلاد کمیٹیوں اور جلوس انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور جلوس روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کی شکایات دور کرنے کے ساتھ گٹر وں پر ڈھکن کی (100) فیصد موجودگی کو بھی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ربیع الاول کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج نارتھ ڈویژن ، ساؤتھ ڈویژن سنٹرل ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

ایم ڈی واسا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -