عمران پانامہ لیکس کیس میں فتحیاب ہوں گے‘ شاہ محمود قریشی

عمران پانامہ لیکس کیس میں فتحیاب ہوں گے‘ شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہوتے ہی آئے روز کہانیاں بدلی جارہی ہیں اور قوم کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب قوم بیدار ہو چکی ہے ۔ عمران خان پانامہ لیکس کیس میں فتحیاب ہونگے اور نیا پاکستان بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے یوسی42ملتان کے تحریک انصاف کے رہنما ملک جہانگیر بھٹہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ملک جہانگیر بھٹہ چیئرمین یوسی42عباس آرائیں ، وائس چیئرمین ملک منور بھٹہ ، فہد جہانگیر بھٹہ، لطیف آرائیں جبار قریشی ، محمد شکیل اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں کلین سویپ کرنے پر ملک جہانگیر بھٹہ، منور بھٹہ اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ بہت جلد وہ وقت آنیوالا ہے جب ملک میں بادشاہت کا خاتمہ ہو گا۔عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا اور کرپٹ طبقہ کو نکال باہر کرینگے ۔ تحریک انصاف کرپشن سے خاتمے اور انصاف کی ترسیل کیلئے جگ لڑ رہی ہے ۔ اس موقع پر جہانگیر بھٹہ ، عباس آرائیں ، منور بھٹہ ، فہد جہانگیر بھٹہ نے خطاب کر تے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جمہوریت کیلئے جہدِ مسلسل کو خراج تحسین پیش کیا۔
شاہ محمود