ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں‘ ریاض حسین پیرزادہ

ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں‘ ریاض حسین پیرزادہ

  

حاصل پور(نامہ نگار)حکومت نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ن لیگ پر اعتماد کر کے اپوزیشن جماعتوں کے لیئے پیغام دیا ہے کہ آئندہ 2018 کے الیکشن کے بعد بھی حکومت ن لیگ کی ہو گی ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں تاکہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

دنیا ہم پر اعتماد کرے اور جمہوریت کا اعتماد بحال ہو ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ، میاں اشفاق احمد رامے نے کونسلر محمد شفیع انجم کی طرف سے دیئے گئے اعشائے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے بعد اختیارات نچلی سطح پر بتدریج عوامی نمائندوں کو دے رہے ہیں تاکہ گلی محلوں کے مسائل ہوں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابیاں حاصل کیں آئندہ میئر چیئرمین بھی مسلم لیگ کے امیدوار ہونگے اس موقع پر رانا عبدالرشید، ملک شکیل احمد بوہڑ، چوہدری تنویر احمد، محمد رمضان ، چوہدری محمد عاشق، چوہدری محمد ایاز، زاہد علی کاظمی، میاں عبدالرزاق رتھ، سید آزاد حسین شاہ و دیگر کونسلر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -