ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان میں منعقدہ5روزہ سکاؤٹس کیمپ اختتام پذیر

ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان میں منعقدہ5روزہ سکاؤٹس کیمپ اختتام پذیر

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ریجنل سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر ملتان میں منعقدہ پانچ روزہ اسکاؤٹس کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ہے پانچ روزہ اسکاؤٹس کیمپ میونسپل کارپوریشن کے 7سے زائد سکولوں کے اسکاؤٹس طلبہ نے شرکت کی اسکاؤٹس کیمپ کے اختتام پر میونسپل کارپوریشن کے سکولوں کے طلبہ سمیت محمد (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

بن قاسم بلائنڈ بلائنڈسنٹر اینڈ ویلفےئر کمیپلکس کے طلبہ نے بھی فن کا مظاہر کیا جس پر شرکاء نے ان کو داد دی ، اسکاؤٹس کیمپ کے موقع پر طلبہ نے خوبصورت ماڈل منائے اور کیمپ کو مختلف رنگوں سے سجایا ، ریجنل سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر ملتان میں منعقدہ پانچ روزہ اسکاؤٹس کیمپ کے اختتام کے موقع پر منعقدہ تقریب میں روزنامہ پاکستان ملتان کے ریڈیٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق اور کو ریجنل سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر سید ضمیر الاسلام بخاری کواسکاؤٹس نے سلیوٹ کیا اور اسکاؤٹس کلیپنگ سے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ریڈیٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق نے اسکاؤٹس طلبہ میں شیلڈ بھی تقسیم کی اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سید ضمیر الاسلام بخاری، ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر، اشفاق انصاری ، سجاد بھٹی ، محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی ، راؤمحمد آصف ،سماجی رہنما محمد افضل سپرا، شیخ سعید احمد ،ملک عمر کمبوہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -