زکریا یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس ‘ بی ایس پروگرام کے امتحانات کے حوالے سے جاری شدہ نوٹیفکیشن عارضی طور پر واپس لے لیا

زکریا یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس ‘ بی ایس پروگرام کے امتحانات کے حوالے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین ز کریایونیورسٹی اکیڈمک کونسل نے مختلف کالجوں میں بی ایس پروگرام کے امتحانات کے حوالے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
سے جاری شدہ نوٹیفکیشن عارضی طور پر واپس لے لیا اورمسئلہ کے ٹھوس حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی‘ ز کریایونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس آئی ایم ایس ہال میں منعقد ہوا. اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی جبکہ اجلاس کے سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ڈاکٹر محمد مطاہر اقبال نے سرانجام دیے اجلاس میں سب سے اہم فیصلہ مختلف کالجوں میں بی ایس پروگرام کے امتحانات کے حوالے سے کیاگیا. جس میں پچھلا نوٹیفکیشن یونیورسٹی نے عارضی طور پر واپس لے لیا . اس مسئلہ کے ٹھوس حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں رجسٹرار ، کنٹرولر امتحانات اور چیئرمین الحاق کمیٹی اور جن مضامین میں ان کالجوں میں تدریس کا عمل جاری ہے‘ ان شعبوں کے سربراہ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے. جبکہ ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل ساہیوال کالج اس کمیٹی میں کالجوں کی نمائندگی کریں گے. اجلاس میں یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی کے دو ممبران کا چناؤ بھی کیا گیا . ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان اور ڈاکٹر قاضی عابد شامل ہیں. اس طریقے سے یونیورسٹی ایکوویلنس کمیٹی کا انتخاب بھی کیاگیا جس کے اراکین میں شعبہ فزکس کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد اور ڈاکٹر اعجاز احمد شامل ہیں . کونسل نے دیگر امور کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جس میں ویٹرنری سائنسز میں گھڑ سواری کا کورس اور زرعی انجیرنگ کے شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نئے نصابات شامل ہیں.