باہمی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستانی تاجروں کی ہر ممکن مدد کرینگے،فرانسیسی سفیر

باہمی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستانی تاجروں کی ہر ممکن مدد کرینگے،فرانسیسی ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)یوان تجارت وصنعت ملتان میں ایگر یکلچر سب کمیٹی کا خصوصی اجلاس سنوینئر شاہد نسیم کھوکھر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فرانسیسی سفیر مسز مارٹن ڈور رینس اکنامک قونصلر فرانسیسی سفارت خانہ اسلام آباد مسٹر فلپی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

فو ئیٹ ۔ اعزای قونصل عاشق حسین قریشی نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے شاہد نسیم کھوکھر نے خطہ کی ذراعت اور ذرعی مصنوعات بارے تفصیلی آگای دی انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ایگر و انڈسٹری میں سر مایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ایگر یکلچر پاکستانی اکنامی میں بی ڈی پی کا ایوان تجارت و صنعت ملتان کی سب کمیٹی برائے ذراعت ایگر یکلچر اور فارمنگ سیکٹر کی بہتری کے لئے فعال کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ خطہ میں فرنچ کمپنیز کے لئے وسیع سر مایہ کاری کے مواقع موجود ہیں فرانس اپنا تجارتی وفد بھیجے ۔ اجلاس یں ممتاز خان منیس ،اہد حسین گردیزی ، عبدالر حمان خان ، عبدالحمید ،مظفر خاکوانی ، غلام عباس راں ، ممبران طارق خان حاجی محمد اکرام ارائیں ، ناصر اقبال نے مینگو ، کاٹن ، کینو ، چاول ، مینگو ، کینو امرود پلپ کے بارے میں بتایا اورفرانس کی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی روابط کی خواہش کا اظہار کیا ۔ فرانسیسی سفیر مسز مارٹن ڈورینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ کے تاجر پاکستان فرانس بزنس الائنس میں شامل ہوکر باہمی تجارت کے مواقع بڑھائیں ٹیکنالوجی کو منتقل کرنا مشکل نہیں اس پر بھی کام کریں گے ۔ مینگو پلپ کے حوالے سے جوائنٹ ایڈونچر کا آئیڈیا بہت اچھا ہے ہم باہمی تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں فرانس سے ایکسپرٹ بھی بھیجیں گے جو مسائل دیکھ کر اُن کے حل کے لئے باہمی اقدامات کرائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستاننی آم کو مزید بہتر بنا کر فرانس ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے ۔اجلاس سے کمر شل قونصلر ، اعزازی قونصل نے بھی خطاب کیا جبکہ خواجہ جلال الدین رومی ، میجر حسن عسکری ، ناصر عباس جعفری ، ھامد حسن سرگانہ ، شہباز احمد خان ، کاشف رفیع ، غلام عباس ، علی احسن ، محمد فیصل رانا ظفر نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ مخدوم ذارہ ذین حسین قریشی نے فرانسیسی سفیر کو ایوان کا نشان پیش کیا۔دریں اثناء پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مسز مارٹن ڈورنس نے کہا ہے کہ صرف پاکستان بزنس پیشہ خواتین کو ہی نہیں بلکہ فرانسیسی کاروباری خواتین کو بھئی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملتان جیسے شہر میں دو سو سے زائد ممبران کے اس چیمبر اور اس کے ممبران کی کامیابیاں دیکھ کر حیران رہ گئی ہوں۔اس علاقہ کی خواتین کی ہمت کو داد دینی چاہیے جو اپنے مشکل حالات میں اتنی محبت اور پھر دنیا بھر میں اپنی مصنوعات لے جاکر فروخت کررہی ہیں۔اس موقع پر وومن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز نسیم رحیم،سینئر نائب صدر فلزا ممتاز،نائب صدر عنبرین عباس،سابقہ صدر معصومہ سبطین ودیگر نے کہا کہ پاکستان کی بزنس پیشہ خواتین اور فرانس کی کاروباری خواتین کے وہ انٹر پر نیوز ایکسچینج پروگرام شروع کئے جائیں۔یہاں پر تیار ہونے والی ہینڈی کرافٹس مصنوعات کی فرانس تک آسان رسائی وہاں کی ضروریات کے مطابق ان کی تیاری اور دیگر معلومات سے ہممیں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ہمارے ممبران اور ان کے اپنے اپنے سیکٹرز کے مطابق فرانسیسی فنی مہارت اور تربیت کے پروگرام بھی تشکیل دئیے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -