نہم اور دہم کلاسز میں طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کی تفصیلات طلب

نہم اور دہم کلاسز میں طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کی تفصیلات طلب

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نہم اور دہم میں طلبا وطالبات کے ڈراپ آؤٹ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ‘ بتایا گیا ہے کہ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب سید ممتاز حسین شاہ نے ای ڈی اوز اور ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ تفصیلات بھجوائی جائیں کہ 2016میں بورڈ کے تحت نہم امتحانات کے لئے کتنے طلباو طالبات رجسٹرڈ ہوئے اور ان میں سے کتنے طلباو طالبات امتحان میں شریک ہوئے اور ان میں سے کتنے طلبا وطالبات ڈراپ اور کتنے پاس ہوئے ‘ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ 2015میں میٹرک کے لئیکتنے طلباوطالبات کی رجسٹریشن کی گئی اور ان میں سے کتنے طلباو طالبات امتحان میں شریک ہوئے ‘ کتنے ڈراپ ہوئے اور امتحان میں کتنے طلباوطالبات پاس ہوئے ‘ ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب سید ممتاز حسین شاہ نے ای ڈی اوز اور ڈی ای اوز کو 15 جنوری تک رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے ۔

ڈراپ آؤٹ تفصیلات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -