ملتان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائیگا،اعجاز اچلانہ

ملتان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائیگا،اعجاز ...

  

ملتان،کوٹ ادو،دائرہ دین پناہ،کوٹ سلطان (کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب مہر اعجاز  احمداچلانہ نے کہاہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کو انتہائی مضبوط ادارہ بنایا جائے گا تاکہ قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کی صورت میں ریسکیواور ریلیف کی کارروائی کو مؤثر اور تیز ترین بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں کے بند مضبوط بنانے کے لئے پلان تیا رکیا جائے گا تاکہ سپر فلڈ آنے کی صورت میں بھی اس کا مقابلہ کیا جاسکے اس کے علاوہ صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں میں ایمر جنسی ریسکیو1122کے سنٹر قائم کرنے کا ٹارگٹ پور ا کیا جائے گااور ان کا دائرہ کار ٹاؤنز تک بڑھا یا جائے گا۔ صوبائی وزیرنے ملتان میں جنوبی پنجاب کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ڈائریکٹوریٹ اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ اور ممبر صوبائی اسمبلی را نا طاہر شبیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصدصرف سیلاب سے نمٹنا نہیں بلکہ زلزلہ ، حادثہ ، ژالہ باری ،آتشزدگی اور خوراک کی کمی جیسے مسائل کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنا بھی اس محکمہ کے دائرہ کار میں شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا قلمدان پہلی مرتبہ کسی وزیر کو سونپاگیاہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ اس ادارے کو انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار کیاجائے تاکہ یہ نہ صرف پنجاب اور وطن عزیز میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قدرتی آفات کی صورت میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکے ۔ مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ریسکیواور ریلیف کاکام کرنے والے انہار ، صحت ، لائیو سٹاک ، واسا ، سول ڈیفنس ، ریسکیو1122، ٹی ایم ایز ، انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنی ضروریات کے حوالے سے سفارشات تیار کریں تاکہ کسی بھی آفت یا ناگہانی حادثے سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات مکمل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خطر ناک قراردی گئی عمارتوں کے بارے میں تیار کی گئی پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے تعمیراتی معیار پر بھی چیک رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کا حلقہ انتخاب دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے جنوبی پنجاب سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوتا ہے اسی لئے انہوں نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی باقاعدہ میٹنگ کیلئے جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے فلڈ بندوں کو مضبوط بنانے کیلئے منصوبہ تیار کرکے انہیں بھیجا جائے جس پر عمل درآمد کیلئے وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد حاصل کریں گے ۔ وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ ہیڈ تریموں کی استعداد 5.5لاکھ کیوسک ہے جسے 8.75لاکھ کیوسک تک بڑھایا جارہا ہے اور اس منصوبے پر کام جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 2010 ؁ء میں آنے والے فلڈ کے بارے میں کمیشن کی رپورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ فلڈ کا مستقل سدِ باب کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا اور یہاں ڈائریکٹر کے عہدے کا آفیسر تعینات کیاجائے گااور مظفر گڑھ میں امدادی سامان کے ویئر ہاؤس کو وسعت دی جائے گی ۔ مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ ریسکیو1122کی سیلاب کے موقع پر استعمال ہونے والی کشتیوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے اور اس ادارے کا نیٹ ورک مزید پھیلایا جائے گا۔انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی را نا طاہر شبیر کی سفارش پر ملتان میں پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے ڈی سی او ملتان کو انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے جگہ منتخب کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔دریں اثناء صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر چوہدری عارف ندیم کے ڈیرہ المکہ کوچ پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کے ورکرز سے خطاب کے دوران کہا کہ میاں برادران پر کرپشن اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کو منہ ک کھانا پڑے گی،اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک ارشد جاوید گدارہ،مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر چوہدری محمد عارف ندیم،پیر خورشید احمد،مزمل جعفر شاہ،سابق چئیر مین بلدیہ رفیق احمد خان،سابق ناظم شفیق احمد خان، عبدالروٗف خلیل ،شیخ محمد طارق،چوہدری محمد اقبال،غیور اشرف سمیت مسلم لیگ نے کے سینکڑوں ورکرز موجود تھے،قبل ازیں پریس کلب کوٹ ادو میں صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کی روک تھام پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس موقع پر انہوں نے کوٹ ادو کے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی بھر پور محبت کو سراہا اور کہا کہ کوٹ ادو کے دوستوں کی انہیں ہر موڑ پر مدد رہی ہے جن کے وہ تہہ دل سے مشکور ہیں، صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ جب کوٹ ادو پہنچے تو ٹی پوائنٹ پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک ارشد جاوید گدارہ نے سینکڑوں ورکروں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ڈھول کی تھاپ پر انہیں مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر چوہدری عارف ندیم کے ڈیرہ پر لایا گیا،ڈیڑھ گھنٹہ کوٹ ادو میں رکنے کے بعد صوبائی وزیر اپنے آبائی علاقہ لیہ رونہ ہو گئے۔علاوہ ازیں ایم این اے لیہ ثقلین بخا ری ،ایم پی اے چو ہدری اشفاق نے پل چنا ب پر صوبا ئی وزیر کا استقبا ل کیا صو با ئی وزیر ڈیزاسٹر مہر اعجا ز اچلا نہ کا مسلم لیگ کے ضلعی رہنما ارشد جا وید گدارہ ،چو ہدری عا رف ندیم ، سا بق چیئر مین رفیق خا ن ،چو ہدری رؤف خلیل نے کو ٹ ادوپہنچنے پر شاندار استقبا ل کیا مسلم لیگی کا رکنو ں کا ڈھو ل کی تھا ب پر بھنگڑے ڈا لے ۔کوٹ ادو اورضلع لیہ کی عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں دووزارتیں مل گئیں میں مسلم لیگ(ن)کاکارکن ہوں ضلع مظفرگڑھ اورلیہ کی عوام وزیرہیں علاقہ کی تعمیروترقی میں صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجراکے ساتھ مل کراپناحصہ ضرورڈالوں گاان خیالات کااظہارصوبائی وزیرڈیزاسٹرمنیجمنٹ ملک اعجازاحمداچلانہ نے دائرہ دین پناہ میں راناجاویداقبال کی طرف سے بنائے گئے استقبالیہ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ جلدہی صوبائی وزیراحمدیارکے ہمراہ عباس والااوردیگربندوں کادورہ کرونگااوریقین دلاتاہوں کہ آئندہ عباس والابندکبھی نہیں ٹوٹے گا۔مزید براں وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی بار لیہ پہنچنے پر چیک پوسٹ پہاڑ پور پر لیگی ورکرز نے شاندارا ستقبال کیا گیا ،ورکرز نے صوبائی وزیر کو کندھوں پر اٹھا لیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -