اولیاء نے قوالی کو تبلیغ کیلئے مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کیا‘ شبلی میاں

اولیاء نے قوالی کو تبلیغ کیلئے مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کیا‘ شبلی میاں

  

ملتان (سٹی رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ قوال باؤ عزیز الحسن المعروف عزیز میاں کی 16ویں برسی گذشتہ روز سیتل ماڑی نزد ہیڈ نوبہار پر واقع مزار پر منعقد کی گئی جس میں ان کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی برسی کی تقریب کی صدارت صاحبزادہ شبلی میاں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نے کی اس موقع پر عمران عزیز میاں ، امیر خسرو میاں ، مدثر عزیز میاں راؤ محمد امجد ، سلیم درباری ، راؤ محمد عارف رضوی ، رانا عبد الرشید ۔ رانا محمد کلیم،رانا محمد انور ، اسلم صابری، مشتاق عزیز میاں ، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزیز میاں قوال کے بڑے صاحبزادرے شبلی میاں نے کہاہے کہ بر صغیر پاک وہند میں اولیاء کرام نے قوالی کو اسلا م کی تبلیغ کے لئے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کیا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے قوالی کے ذریعے 90لاکھ سے زائد کفار کو مسلمان کیا انہوں نے کہاہے کہ عزیز میاں قوال نے قوالی کو منفرد انداز میں پیش کرکے نہ صرف دنیا بھر میں شہرت حاصل کی بلکہ ملک وقو م کا نام روشن کیا عزیز میاں کی 16ویں برسی کے موقع پر ملک کے نامور قوالوں نے شرکت کرکے صوفیانہ کلام بھی پیش کیا۔

شبلی میاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -