غیرمعیاری میٹریل کااستعمال کرنیوالے ٹھیکیداروں کوفوری بلیک لسٹ کرنیکادوبارہ حکم جاری

غیرمعیاری میٹریل کااستعمال کرنیوالے ٹھیکیداروں کوفوری بلیک لسٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے ڈی سی اوزکوہدایت کی ہے کہ وہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
اپنے اضلاع میں مقررہ مدت میں ترقیاتی سکیمیں مکمل نہ کرنے اورغیرمعیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھکیداروں کوفوری بلیک لسٹ کریں ‘ ڈی سی اوزاورمتعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ جاری سکیموں کاخودمعائنہ کریں اورجن ترقیاتی سکیموں پرکسی بھی وجہ سے کام بندہوایسی سکیموں سے بروقت آگاہ کریں اورکسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کوشکایات موصول ہوئی تھیں کہ تمام اضلاع کے افسران کی ترقیاتی سکیموں پرعدم توجہ کے باعث ترقیاتی سکیمیں سالہاسال لٹکتی رہتی ہیں اوران پرلگاسرکارکاپیسہ ضائع ہوجاتاہے اورعوام ان سے استفادہ کرنے کی بجائے مسائل کاسامناکرنے پرمجبور ہوجاتے ہیں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔
بلیک لسٹ