خناق کے مرض میں مبتلا 7 سالہ بچہ نشتر ہسپتال داخل
ملتان ( وقائع نگار ) نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 19 میں خناق کے مرض میں مبتلا 7 سالہ بچے کو گزشتہ روز داخل کروایا گیا ‘ محمد عمار ولد محمد رمضان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ۔ مذکورہ بچے کے ڈاکٹروں نے خون کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں ‘ جس کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے ‘ بچے کو طبی امداد کی سہولت بروقت فراہم کی جا رہی ہے ۔