چوری ڈکیتی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ شہری لاکھوں مالیتی زیورات‘ سامان سے محروم

چوری ڈکیتی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ شہری لاکھوں مالیتی زیورات‘ سامان ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، 7 موٹر سائیکل،مویشی،نقدی،موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے افتخار کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ ہی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ندیم کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈاکووں نے مبشر سے 1 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔تھانہ قادرپورراں کے علاقے میں ڈاکووں نے اشفاق سے موٹڑ سائیکل اور 15 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں ملزمان ریاض وغیرہ 6 افراد نے علی محمد کے بھانے سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ڈکیتی کی ناکام واردات میں دو ڈاکووں نے دانیال کی دکان میں گھس کے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی شور مچانے پر فرار ہو گئے۔تھانہ لوہاری گیٹ ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے فاروق کی موٹر سائیکل چوری کر لیتھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے اکبر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ہاشم کی موٹڑ سائیکل چوری کر لی۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکووں نے سجاد کے گھر میں گھس کے 15 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔تھانہ الپہ کے علاقے میں ڈاکووں نے خورشید سے 17 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ الپہ ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے محمد حسنین کے گھر میں گھس کے 1 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے فاروق کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -