دین سے دوری کے باعث کرپشن کا ناسور پروان چڑھ رہا ہے، حافظ مقصود احمد

دین سے دوری کے باعث کرپشن کا ناسور پروان چڑھ رہا ہے، حافظ مقصود احمد

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنماو امیر مرکزیہ اسلام آباد حافظ مقصود احمدنے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

قرآن وسنت سے دوری کے باعث ہم مسائل سے دوچار ہیں۔ ملک میں کرپشن کا ناسور بھی دین سے دوری کے باعث پروان چڑھ رہا ہے۔ کرپشن، بیروز گاری، مہنگائی، فسادات ، اختلافات کی وجہ کی وجہ بھی قرآن وسنت کی دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد اہل حدیث ربنواز والی شاہ خرم کالونی میں منعقدہ قرآن وسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی ناظم اعلی علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا کہ ہمیں سیرت النبی ﷺ کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر علامہ عبدالکریم یزدانی، قاری عطا اللہ عزیز، ڈاکٹر نصر اللہ خان، قاری ہدایت اللہ رحمانی، امان اللہ انصاری، حافظ طاہر محمود ودیگر بھی موجود تھے۔

حافظ مقصود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -