قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کا اجلاس جمشید دستی کے مطالبہ پر ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کا مظفرگڑھ میں کیمپس بنانے کیلئے سفارش کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کا اجلاس جمشید دستی کے مطالبہ پر ...

  

مظفرگڑھ( نامہ نگار )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کا اجلاس،ممبر کمیٹی جمشید احمد دستی کے مطالبے پر قائمہ کمیٹی نے ٹکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کا مظفرگڑھ میں کیمپس بنانے کے لیئے حکومت کو شفارش کردی،وفاقی سیکریٹری (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ٹیکسٹائل احسن اقبال کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے،قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کے اجلاس کے بعد ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے مظفرگڑھ کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا ۔میری تحریک پر قائمہ کمیٹی نے مظفرگڑھ میں ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کا کیمپس قائم کرنے کے لیئے حکومت کو شفارش کی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل احسن اقبال کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔جمشید دستی نے کہا میں اپوزیشن میں ہوں مگر اپنے خطے کی محرومیوں پر خاموش نہی رہ سکتا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -