جنوبی پنجاب صوبہ کیساتھ دیگر علاقوں پر مشتمل چھوٹے یونٹ بھی بننے چاہئیں،اجمل قادری

جنوبی پنجاب صوبہ کیساتھ دیگر علاقوں پر مشتمل چھوٹے یونٹ بھی بننے ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) جمیعت علماء اسلام (س)کے مرکزی رہنما میاں مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ ایران اورافغانستان چھوٹے ممالک ہونے کے باوجود زیادہ صوبے رکھتے ہیں اور چین میں بھی صوبوں کو چھوٹے علاقوں پر بنایا گیاہے تا کہ وہ ترقی کرسکیں لیکن پاکستان (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

میں چھوٹے یونٹس نہیں بنائے جارہے ہیں حالانکہ اسلامی نظام کے مطابق عدالتی نظام چھوٹے علاقوں کے مطابق رکھا گیا تاکہ انصاف کی درست فراہمی ہوسکے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارمیں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ1973ء کے آئین کی روح کو جنرل ضیاء الحق کی آمریت نے چھین لیاہے اسی وجہ سے مذہب کی بنیاد پر بنایاگیا آئین الجھا دیا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب بننے کے بعد دیگر علاقوں پر مشتمل چھوٹے یونٹس بھی بنانے چاہئیں۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدربارعظیم الحق پیرزادہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 2۔اے کے تحت سب سے مقدس قرآن وسنت ہے لیکن آج 70 سال بعد بھی اسلام جمہوریہ پاکستان اورنظریہ پاکستان کہیں نظرنہیں آتاہے اور ملک میں فرعون حکومت کررہے ہیں سیاست کاروباربن گیاہے اورانصاف کا نام لیتے ہوئے شرم آتی ہے انھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے ملک کو داغدارکردیا ہے اورعدالتی نظام سوالیہ نشان بن چکاہے۔انھوں نے مزید کہاکہ اس ملک کی نظریاتی سرحدیں ختم ہوچکی ہیں بھارت وایران کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں جبکہ خارجہ پالیسی بھی برباد ہوچکی ہے۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری عمران خان خاکوانی نے انجام دئیے۔

اجمل قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -