ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کے نام طلب

ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کے نام طلب

  

ملتان(شیخ ارسلان سے ) آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈی پی اوز کو سینئیر انسپکٹر ز کی فہرست بھیجی ہے ۔جنھیں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے بعد ڈی ایس پی پرموٹ کر دیا جائے گا۔اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ فہرست میں صوبہ بھر سے 314انسپکٹرز شامل ہیں ۔ڈی پی اوز کوہدایت کی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

گئی ہے کہ وہ 15دسمبر 2016تک مذکورہ انسپکٹرز کا عمال نامہ اور سزائیں جزائیں مرتب کر کے سنٹرل پولیس آفس لاہور بھجوائیں تاکہ مذکورہ انسپکٹرز میں سے جو اہل ہوں انہیں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جاسکے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ فہرست میں سابق ایس پی سٹی ملتان خالد روف اور سابق ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک کا نام بھی شامل ہے جن سے خلاف ضابطہ ترقی واپس لے کر ان کی انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کردی گئی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملتان ریجن کے46انسپکٹرز کا نام فہرست میں شامل ہے۔ان میں انسپکٹر نمرین منیر،سا دیہ سعید،محمد امین ،محمد جاوید،محمد اعجاز،محمدسعید انور،محمد اسلم،شبیر احمد،مختار احمد،محمد زمان،محمد ایوب،امجد جاوید،طاہر عباس گیلانی ،حفیظ الرحمان،فلک شیر،حیدر حسنین،محمد وسیم،ناصر ضیاء،لیاقت علی،محمد رئیس،محمد اقبال،محمد راشد،شہزاد سلیم کیانی، محمد حسنین،غلام احمد،ریاض احمد ،محمد شہزاد،مختار احمد،نوید زمان،ندیم افضل،افتخار احمد،مسعود الحق،فیاض حسین،فرخ اعجاز،مظہر عباس،غلام مرتضی،محمد اعجاز،محمد سلیم،محمداکبر، محمدسلیم،نوید سرور،شمشاد خالد،محمد یونس،فضل عباس ،محمد یونس اورذکااللہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسپکٹر ذکا اللہ کی وفات کو بھی عرصہ گزر گیا ہے تاہم ان کانام انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ سے نہیں ہٹایا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -