چوری کی بجلی سے چراغاں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

چوری کی بجلی سے چراغاں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو حکام نے بجلی چوری کرکے چراغاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے‘ میپکو حکام کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ ربیع الاول میں بیشتر افراد ڈائریکٹ کنڈیا ں ڈال کر بجلی چوری کرکے چراغاں کر رہے ہیں ‘ اس پر میپکو کے حکام نے تمام ڈویژنوں کے ایکسین کو حکم دیا ہے کہ وہ خصوصی ٹیموں سے چیکنگ کرائیں اور جو افراد ڈائریکٹ تاریں لگا کرلائٹنگ کرکے بجلی چوری کے مرتکب پائے جائیں ‘ ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے ‘ میپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کرکے لائٹنگ کرنا غیر قانونی عمل ہے جس نے چراغاں کرنا ہو وہ اپنے میٹر سے کرے ‘بجلی چوری کرنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -