ملتان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران 18 اشتہاریوں سمیت 43 ملزموں کی گرفتاری‘ اسلحہ ، منشیات، برآمد کرنیکا دعویٰ

ملتان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران 18 اشتہاریوں سمیت 43 ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔08منشیات فروشوں،12 جواری، 01ناجائز اسلحہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

رکھنے والوں،01نیٹ کیفے پر فحش فلمیں دیکھنے والے ، 02بغیر NOCمکانات کرائے پر دینے والوں، 01آتش بازی کرنے والے اور18اشتہاری مجرمان سمیت43 ملزمان گرفتار۔60لیٹر شراب ،440گرام چرس،550گرام بھنگ،وٹک رقم37760/-،01 پسٹل معہ 07گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد سلیم سے 30لیٹر شراب ، ملزم راشد سے 170گرام چرس ،اور ملزم محمد انور سے 160گرام چرس ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم یامین سے 10لیٹر دیسی شراب ، ملزم یوسف سے 10لیٹر دیسی شراب ،پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم رمضان سے 110گرام چرس ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم خلیل سے 10لیٹر دیسی شراب ، جبکہ پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم ندیم رضا سے 550گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان جعہ گل، بڈی ، ساجد ،قیصر اور اعجاز کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 4500/-روپے برآمد کر کے،جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان جاوید ، مختیار ، رشید ، ےٰسین ، احسان ، ریاض ، اور رفیق کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم33260/-روپے برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم اعجاز سے پسٹل 30بور معہ 07گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم شہباز کو فرینڈز نیٹ کیفے پر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد بلال کو شادی کی تقریب میں آتش بازی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم سہیل اصغر کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم عدنان کو کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران122نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں437نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے113موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے18اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 02ملزمان کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ 16ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -