مراکز صحت میں لگی بائیو میٹرک مشینیں ازخود خراب،چوری کئے جانیکا انکشاف

مراکز صحت میں لگی بائیو میٹرک مشینیں ازخود خراب،چوری کئے جانیکا انکشاف

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے مراکز صحت پر لگی بائیو میٹرک مشین کو عملے نے خود خراب کرنا شروع کردیا ہیے۔جس پر محکمہ صحت پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھرکے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملتان سمیت (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں،نرسوں ودیرگ سٹاف کی حاضری کو چیک کرنے کیلئے لگائی گئی بائیو میٹرک مشین کو جان بوجھ کر خراب کرنے اور چوری کرنے کی شکایت آئی ہیں۔اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جس پر پنجاب ٹیکنالوجی کی تشکیل کردہ ٹیم ٹھیکیدار کے ساتھ مل کر ای ڈی اوز کے دفاتر کا دورہ کریں گے ۔ٹھیکیدار کو خراب مشین کو چیک کروایا جائے گا اور خراب مشین کی مرمت بارے آنے والے اخراجات بارے بھی بتائیں گے اور انہیں مرمت کرنے کے بعد فوراً ای ڈی اوز کے حوالے کردیا جائے گا۔تاکہ ملازمین کی حاضری لگانے کا سلسلہ بذریعہ بائیو میٹرک ہوسکے۔مرمت کی ادائیگی متعلقہ ای ڈی اوز موقع پر ہی کریں گے۔محکمہ صحت پنجاب نے جان بوجھ کر بائیو میٹرک مشین خراب کرنے اور چوری کرنے والے افراد کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس واقع میں ملوث افراد کے ناموں کی لسٹیں بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -