یرقان میں متبلا 4 خواتین سمیت 6 افراد شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں چل بسے

یرقان میں متبلا 4 خواتین سمیت 6 افراد شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا۔چار خواتین سمیت مزید چھ افراد ہسپتال کے میڈیکل اور ایمرجنسی وارڈمیں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق یرقان میں مبتلا چک20پی کی رہائشی40سالہ ہاجراں بی بی، ڈہرکی(سندھ) کی38سالہ صبح بی بی، خیر پورکی45سالہ نصیباں بی بی، چندرامی کی 40سالہ مختیاراں بی بی، سہجہ کا45سالہ محمداسلم اور خانپور کی رہائشی 50سالہ جام کالو شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں میڈیکل وارڈمیں زیرعلاج ہاجراں بی بی، صبح بی بی، نصیباں بی بی، جام کالو اور ایمرجنسی وارڈ میں مختیاراں بی بی اور محمداسلم جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔
یرقان