خیبر ایجنسی ، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، 7افراد جاں بحق4زخمی

خیبر ایجنسی ، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، 7افراد جاں بحق4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جمرود پاک افغان شاہراہ پر ٹرالر کیری وین پر چڑھ دوڑی، سات افراد جاں بحق، چار زخمی،سر کاری زرائع خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر سیمنٹ سے بھری ٹرالر سامنے سے آنے والی کیری وین سے ٹکرانے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر پشاور منتقل کر دئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقے شاہ زمان کلی میں پیش آیا جہاں افغانستان جانے والی سیمنٹ سے بھری ٹرالر سامنے سے آنے والی کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی جس کے بعد کئی گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج معالجے کیلئے پشاور منتقل کر دئے گئے ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں گل شاد ولد امین خان سکندر خیل ،رابد ولد زر بادشاہ ،عابد ولد سیا ل سکندر خیل،عبد الرازق ولد سیال خان،عبدالرازق ولد ولایت شاہ ، عاصم ولد اللہ نازاور عامر ولد نیاز دل شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عبدالرحیم ولد ولایت شاہ ،ثناء اللہ ولد سیال جان ، احسان اللہ ولد سیال جان،ثاقب ولد امداد،عیسٰی خان اور ریدی گل شامل ہیں۔وقعہ کے فوری بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال جمرود منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔