بٹ خیلہ ،بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،تمام کاروبار ٹھپ

بٹ خیلہ ،بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،تمام کاروبار ٹھپ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں بجلی کوطویل بریک ڈاؤن سات گھنٹے بجلی غائب بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ ہزاروں نوجوان بے روزگارمساجدوں اورگھروں میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لئے بجلی لے لوڈشیڈنگ میں پچاس فیصدکمی کااعلان کیاہے مگرمحکمہ واپڈانے وزیراعظم کے اعلان کوپاؤں تلے روندڈالاہے اورروزانہ گھنٹو گھنوں تک بجلی بندہونایہاں کامعمول بن چکاہے گزشتہ روز بھی صبح نوبجے سے دوپہرچاربجے تک بغیرکسی اطلاع بجلی بندرہی جس کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ ہوکررہ گیا اورہزاروں نوجوان بے روزگارہونے کے علاوہ مساجدوں اورگھروں میں پانی کی شدیدقلت کی وجہ سے بھی لوگوں کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑاعلاقے کے عوامی حلقوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرمالاکنڈ ایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ میں بجلی کے ظالمانہ لوشیڈنگ کانوٹس لیاجائے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -